جی ہاں مستقبل قریب میں آپ اپنے موبائل کو وائی فائی کے ذریعے بھی چارج کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایپل اپنے آئی فون موبائل میں وائی فائی کے ذریعے چارجنگ کا آپشن متعارف کروانے والا ہے۔

اس سہولت کے متعارف ہونے کے بعد صارفین ۱۵ کلومیٹر کی دروی سے اپنی موبائل ڈیوائسس کو وائی فائی کے ذریعے ری چارج کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کار کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگلے آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں جن میں خمیدہ کونوں والا اسکرین اور دیگر حیرت انگیز فیچر شامل ہیں جب کہ اینرگوس اور ایپل کے درمیان کئی اہم معاہدے بھی ہوئے ہیں جو نئے آئی فون میں اہم تبدیلیوں کی وجہ بن سکتے ہیں

نوٹ اینرگوسن ایک سٹارٹ اپ کمپنی ہےجو اس حیرت انگیز ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے۔

Wifi Charging