نئی دہلی (آن لائن  بھارتی ٹینس اسٹار اور معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارٹینا اور میں نے ریو اولمپیکس سے قبل ہی الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا اس لئے اس خبر میں کوئی راز پوشیدہ نہیں ہے۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ علیحدگی کافی تکلیف دہ ہے مگر وہ مارٹینا کے اس فیصلے کا مکمل احترام کرتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوڑی ٹوٹنے میں کوئی راز پوشیدہ نہیں اور ہم دونوں نے ایک جوڑی کی حثیت سے بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اگرچہ ہم اس بات کا اعلان کرنے والے تھے مگر میڈیا میں قبل از وقت یہ خبر لیک ہوگئ

Sania Mirza
Sania Mirza