انٹرنیشنل نیوز ڈیسک۔میکسیکو کی آتش بازی کی مرکزی مارکیٹ دھماکوں سے لرز اُٹھی۔خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی آتش بازی کی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے پورا شہر دھماکوں سے لرز اٹھا۔

ان دھماکوں کے باعث اب تک تقریباََ 29افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

دھماکوں کے بعد دھویں کے بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں میں سے بھاگ نکلے۔امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔